Naseer Asmad, Motivation
Naseer Asmad Urdu Articles

انسپائیریشن اور مو ٹیویشن ہماری روزمرہ کی زندگی کے اہم ترین حقائق میں سے ہیں ہیں-

success, Inspirational story, Inspirational quotes, Motivational quotes, Motivational sayings, Nasir, Naseer, Asmad, Naseer Asmad Urdu Articles; Urdu Articles,;
Motivation

انسپائیریشن اور مو ٹیویشن کی اہمیت کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔

انسپائیریشن اور مو ٹیویشن ہماری روزمرہ کی زندگی کے اہم ترین حقائق ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کو محض الفاظ کے طور پرہی لیا جاتا ہے اور کسی نہ کسی طرح ان کی اہمیت کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ ایک حوصلہ افزا شدہ (Motivated) فرد یا ٹیم حقیقی امتیاز پیدا کر سکتی ہے خاص طور پر جب وہ کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ حوصلہ افزائی کی کمی مایوسی اور پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ کرشماتی رہنما اور پیشوا وہ ہوتا ہے جو ہر وقت اپنی ٹیم یا قوم کو متحرک رکھتا ہو۔ حقیقی حوصلہ افزائی حقیقت میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔

success, Inspirational story, Inspirational quotes, Motivational quotes, Motivational sayings, Nasir, Naseer, Asmad, Naseer Asmad Urdu Articles; Urdu Articles,;
Motivation Gain


انسپائیریشن اور مو ٹیویشن انسانی جسم اور ذہن میں مثبت  تبدیلیاں لاتے ہیں-

انسپائیریشن اور مو ٹیویشن انسانی جسم اور ذہن میں وہ تبدیلیاں لاتے ہیں جو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ مو ٹیویشن ایک ایسی چیز ہے جو معجزاتی کام کرواسکتی ہے۔ ایک حوصلہ افزاشدہ فرد معجزاتی کام سر انجام دے سکتا ہے۔ ہم اکثر مو ٹیویشن کی اہمیت کو غلط سمجھتے ہیں۔ حوصلہ افزائی افرادکے ساتھ ساتھ گروپ یا ٹیم کی سطح پر ایک بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نوجوان آبادی کا وہ طبقہ ہے جو مثبت طور پر حوصلہ افزائی کی جائے تو غیر معمولی توانائی دکھاسکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہمیشہ تنقید بہت زیادہ کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی کی حوصلہ افزائی کرنے کا رجحان نہیں رکھتے ہیں۔ ہمارے بہت سارے بچے اور نوجوان پریشانی ، افسردگی اور احساس کمتری میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کی زندگیوں میں حوصلہ افزائی اور مو ٹیویشن نام کی چیز کاسرے سے وجود ہی نہی اور نہ ہی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ارد گرد کوئی ہے جو مو ٹیویشن کی اہمیت کو سمجھتا ہو۔ ہماری نوجوان نسل اور بچے خود کو بہت حد تک بھی تعریف Appreciation سے محروم سمجھتے ہیں۔ حوصلہ افزائی اور حوصلہ افزائی کی کمی ایک ایسی چیز ہے جو قیمتی انسانی وسائل کو زنگ آلود بناتی ہے۔ مو ٹیویشن ایک ایک جادوئی اثر رکھتی ہے جو بعض اوقات انجانے میں اور ایک غیر محسوس طریقے سے اثر کرتی ہے۔

 مینڈکوں کی کہانی-


ایک بار مینڈکوں کا ایک گروہ کسی جنگل سے گزر رہا تھا۔ اچانک ان کے راستے میں ایک گہرا گڑھا آگیا۔یہ اتنا اچانک ہوا کہ ان میں سے دو اس گڑھے میں گر پڑے۔ اس گڑھے کے آس پاس ساتھی مینڈکوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ گڑھے کی گہرائی کو دیکھنے کے بعد ساتھی مینڈکوں نے دونوں مینڈکوں کو بتایا کہ اب ان کے بچنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی لہذا وہ کوشش ترک کردیں او بہتر یہی کہ موت کا انتظار کریں۔ تاہم ، دونوں مینڈکوں نے دوسروں کی باتوں کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش میں جُت گئے۔وہ شدت سے کوشش کر رہے تھے لیکن گڑھے کے اوپری حصے میں موجود ان کے دوست ابھی بھی کہہ رہے تھے کہ انہیں کوشش چھوڑ دیناچاہئے۔ کیونکہ یہ ناممکن لگتا ہے کہ اب وہ گڑھے سے باہر آسکیں گے۔


success, Inspirational story, Inspirational quotes, Motivational quotes, Motivational sayings, Nasir, Naseer, Asmad, Naseer Asmad Urdu Articles; Urdu Articles,;
Motivation Meditation


آخر کار یہ ہوا کہ ایک مینڈک نے دوسرے مینڈکوں کہنے پر توجہ دی اور ہار مان لی اور اپنے آپ کوموت کے حوالے کردیا۔ دوسرے مینڈک نے شاید دوسروں کے کہنے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی اور اپنی کوششوں کو مزید زیادہ محنت سے جاری رکھا۔ ایک بار پھر ، مینڈکوں کے ہجوم نے اس پر زور دیا کہ وہ اس لاحاصل اور فضول مشق کو روک دے۔ ایسا لگتا تھا کہ مینڈک نے ان کی بات نہیں سنی ہے۔ اس کے بجائے ، وہ پہلے سے کہیں زیادہ Motivated نظر آیا۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ کوشش میں بڑی چھلانگیں لگانے لگا اور آخر کار اس گڑھے سے باہر آگیا۔ جب وہ باہر آیا تو دوسرے مینڈکوں نے اس سے استفسار کیا کہ اس نے ان کی بات نہیں سنی تھی۔ مینڈک نے انہیں بتایا کہ وہ بہرا ہے۔وہ تو یہ سمجھا تھا کہ وہ سارا وقت اس کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ لہذا اس نے زیادہ کوشش کی اور باہر آگیا ۔ یہ کہانی کیا انکشاف کرتی ہے؟ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے الفاظ ، اشاروں اور کاموں سے دوسرے کی زندگیوں پر گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ آپ جو کہتے اور کرتے ہیں اس کے بارے میں ضرور سوچا کریں کیونکہ آپ کے ا قوال و افعال کسی کیلیے حقیقی محرک یا مایوسی کا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ کون سی چیز تھی جس نے مینڈک کو گڑھے سے باہر نکالا تھا۔ یہی وہ تحریک مو ٹیویشن تھی جو سے اُسے ان کے اشاروں سے ملی تھی۔


مو ٹیویشن منزل کی طرف لے جانیوالی تحریک کا نام ہے۔


حوصلہ ہار جانیوالے والے ا فراد یا گروہ کبھی بھی حا لات و واقعات کو کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مثبت حوصلہ افزائی میں لوگوں کے لئے ترغیب ہمیشہ موجود ہوتی ہے۔ اگر کسی کو اس کے کام کی تعریف اور اعتراف مل جاتا ہے تو وہ زیادہ حوصلہ افزا محسوس کرتا ہے۔ قلیل مدتی کامیابیاں طویل مدتی کاموں کے لئے حوصلہ افزائی کرسکتی ہیں۔ حوصلہ افزا شدہ افراد اپنے کام کے لئے اپنی پوری توانائیاں اور اندرونی پوشیدہ صلاحیتیں دیتے ہیں اور معاشرے کے لئے حقیقی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ عقائد ، زندگی کے تجربات اور تخیلات کچھ اہم عوامل ہیں جو ہمیں اندرونی تحریک بخشتے ہیں۔ حوصلہ افزائی او رانسپائیریشن سے ملتی ہے۔انسپائیریشن اندرونی تحریک اور مو ٹیویشن بیرونی تحریک ہے۔انسپائیریشن منزل کی طرف کھینچنے والی طاقت کا نام ہے اور مو ٹیویشن منزل کی طرف دھکیلنے والی طاقت کا نام ہے ۔ ایک متحرک شخص اپنے آپ کو آگے بڑھانے کے لئے اس طرح کی طاقت و توانائی حاصل کرتا ہے۔

success, Inspirational story, Inspirational quotes, Motivational quotes, Motivational sayings, Nasir, Naseer, Asmad, Naseer Asmad Urdu Articles; Urdu Articles,;
Motivation and Goal


ڈوپامائن کامیابی یا حوصلہ افزائی کا ہارمون ہے-

 ہمارے جسم میں ہارمون نامی مختلف قسم کے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو جسم میں کامیابی ، غم ، غصے اور خوشی کی طرح مختلف جذباتی حالات میں پیدا ہوتے ہیں۔ ڈوپامائن کامیابی یا حوصلہ افزا ہارمون ہے جو حوصلہ افزائی ہونے پر انسانی جسم میں پیدا ہوتا ہے۔ جسم میں ڈوپیمائن کی سطح میں اضافہ ہمیں زیادہ مستعد بناتا ہے اور رکاوٹوں اور پریشانیوں کو زیادہ آسانی سے نپٹنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہ ہمارے خود پر ہے کہ ہم اپنے آپ کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو متحرک ، مثبت اور خود سے چلنے کے قابل کیسے بناتے ہیں۔ ہمارے الفاظ ، اشاروں اور اعمال کا مطلب نہ صرف خود بلکہ ہمارے آس پاس کے لوگوں کے لئے بھی بہت کچھ ہے۔حقیقت میں دیکھا جائے تو انسپائیریشن اور مو ٹیویشن ترقی پذیر اور جدوجہد میں مصروف لوگوں اور معاشروں کیلئے ہمیشہ سے ہی کامیابی کی کنجی رہی ہیں۔ ہمارے ملک اور دوسرے ترقی پزیر ممالک میں بچوں اور نوجوان نسل کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کی کمی کا سامنا رہتا ہے اور اس روش کو بدلنے کی ضرورت ہے۔


success, Inspirational story, Inspirational quotes, Motivational quotes, Motivational sayings, Nasir, Naseer, Asmad, Naseer Asmad Urdu Articles; Urdu Articles,;
Motivation is like Flying,

.Motivation is the Secret of Life


2 تبصرے